لکھا حاشیے پر، متن بن گیاہے

تبریز لودھی · · Ghazal

لکھا حاشیے پر، متن بن گیا ہے
رقیب تھا وہ، اب صنم بن گیا ہے

جہاں تھیں شکستہ امیدیں ہماری
وہاں اک دیر و حرم بن گیا ہے

جس عشق کی لرزشوں نے ستایا
وہی اک سوز ِ کرم بن گیا ہے

مرہم لگایا ہر اک آرزو پر
لگاتے لگاتے زخم بن گیا ہے

گر زندگی دریا تو تُو اک ندی کے
کناروں پہ نقشِ قدم بن گیا ہے

غائب ہے شمسؔ فلک سے مگر اب
ستاروں کا نیا عَلَم بن گیا ہے