لمبے لمبے کش سلگاتے ہو
یاد میں آنسو اب کم بہاتے ہو
فاقہ کش ہو جس جسم کی روح
اس جسم کی بھوک کیسے مٹاتے ہو
نیم کش ہو چلی یہ بوجھل آنکھیں
اور پیا کو نہ اب تم ستاتے ہو
اوجھل ہو چلے خطوں میں تھے جو لفظ
پھر اس جسم کے ہاشیے کیوں تراشتے ہو
بدنامِ زمانہ دل جلے ہو کیا
آئے دن لہو لہاں پائے جاتے ہو
لوٹا دیے جاؤ گے ہر محفل سے
بھری جام جو الٹائے جاتے ہو
لوٹو تو مت جانا پیا کے پاس
چاپ کے خوف سے کیوں جگاتے ہو
اتر آتے ایسے جیسے زلفِ جاناں
کس مردود بستی کے باشندے ہو
وفا، اخلاص، قربانی، محبت
ان لفظوں کے پیچھے کیوں پڑتے ہو
محبت پر اپنی بڑا مان تھا تمہیں
ہر عورت سے کیسے بہل سکتے ہو؟
قفص کی آرزو ہے نہ ذکرِ نجات
پل دو پل خودی میں سمٹتے ہو
عشقِ جاوداں کی ضد میں حسیب
ناکام عشق کو ہی کامران سمجھتے ہو