اپنا آدھا سا جیون بیتاتے ہوئے لوگ
اپنی روٹھی سی قسمت مناتے ہوئے لوگ
لوگ جن کا حال پوچھا گیا ہی نہیں
لوگ جن کی یکسر کوئی خطا ہی نہیں
لوگ جن کو چین کا لمحہ عطا ہی نہیں
جو کٹتی نہیں ہے وہ نبھاتے ہوئے لوگ
ان میں ہر ایک کی ہے اک کہانی نئی
ہے کہانی وہی پر زبانیں نئی
روز ہوتی ہے ان سے نادانی نئی
چارہ گر اپنے سب آزماتے ہوئے لوگ
ہے عجب آزمائش یہ قسمتوں کی گردشیں
کسی معنی سے خالی یہ عادتوں کی ورزشیں
کپکپاتی ہوئی آنکھیں اور ہونٹوں کی لرزشیں
اک حاشیے میں اپنا جیون سماتے ہوئے لوگ